بھارت میں گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو چاقو مار کر قتل کر دیا

چھتیس گڑھ میں محبت کے تنازع پر گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو چاقو مار کر قتل کر دیا

چھتیس گڑھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 23 سالہ روشنی سوریہ نے 25 سالہ کمتا پرساد سوریہ کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ دونوں کی انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی اور محبت میں بدل گئی۔

پولیس کے مطابق روشنی اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے اس کے گھر گئی جہاں تلخ کلامی کے بعد طیش میں آ کر اس کے سینے میں چاقو گھونپ دیا۔

کمتا پرساد کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ کمتا نے کچھ دن پہلے روشنی کا نمبر بلاک کر دیا تھا جس پر اسے شک ہوا کہ وہ کسی اور کے ساتھ ہے۔

پولیس نے روشنی کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں