ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔ پانچ کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں، جن میں علی ترین شامل ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کی 2021 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔ پی ایس ایل مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ پانچ کمپنیاں نیلامی میں حصہ لے رہی ہیں، جن میں علی ترین بھی شامل ہیں۔
فرنچائز کے حصول کے لیے علی ترین کے علاوہ والی ٹیک، ایم نیکسٹ اینک، سی ڈی وینچر اور پارٹیکل ایگنائٹ بھی نیلامی میں شریک ہیں۔ یہ عمل اس وقت شروع ہوا جب ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے نومبر میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 14 جنوری 2025 کو ملتان سلطانز کی ملکیتی حقوق فروخت کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق موجودہ ملکیتی معاہدہ 31 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہا ہے اور نئے معاہدے کے لیے نیلامی کی جا رہی ہے۔















