تہران میں روسی Mi-28 ہیلی کاپٹر کی پرواز کا دعویٰ

امریکی ڈیفنس ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی Mi-28 ہیلی کاپٹر تہران پر پرواز کرتا دکھائی دیا ہے، جس سے ایران کو ہتھیاروں کی فراہمی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تہران میں روسی Mi-28 ہیلی کاپٹر کی پرواز کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک امریکی ڈیفنس ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو روسی ساختہ Mi-28 Havoc جنگی ہیلی کاپٹر کی فراہمی کا امکان قوی ہو رہا ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ روسی Mi-28NE ہیلی کاپٹر تہران پر پرواز کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

پہلے بھی سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں Mi-28NE کو ایران میں دکھایا گیا تھا۔ تاہم، ویب سائٹ نے بتایا کہ اس ویڈیو کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی ہے کہ یہ کہاں اور کب ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق Mi-28 کی موجودگی روس کی طرف سے مزید ہتھیاروں کی ترسیل کی علامت ہو سکتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق، جنوری میں روس سے ایران تک کم از کم پانچ Il-76 ٹرانسپورٹ طیاروں کی پروازوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

ایران، اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اپنے عسکری ذخیرے کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور Mi-28 ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فراہمی اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں