پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ، ٹیم سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری نہ کر سکی۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کا واحد وارم اپ میچ، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل آئرلینڈ کے خلاف کولمبو میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ یہ میچ بغیر کسی گیند کے کھیلا منسوخ ہوا۔
وارم اپ میچ کی منسوخی کے باعث پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کا موقع نہیں مل سکا۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مہم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں شروع ہوگی۔
پاکستان کولمبو میں مزید دو گروپ میچز 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نامیبیا کے خلاف کھیلے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنا تھا، لیکن حکومت نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔















