بھارت کیخلاف میچ سے انکار، آئی سی سی فنڈز روک سکتا ہے؟

پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، آئی سی سی 34.5 ملین ڈالر کے فنڈز روکنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کیخلاف میچ سے انکار، آئی سی سی فنڈز روک سکتا ہے؟

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے 34.5 ملین ڈالر کے فنڈز روکنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی قانونی اور اخلاقی بنیادوں پر کمزور سمجھی جا رہی ہے۔

پاکستان کا موقف ہے کہ کرکٹ یکطرفہ نہیں ہو سکتی اور بھارت کی اجارہ داری کے خلاف یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارت نے بنگلا دیش کی درخواست کے باوجود سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

آئی سی سی کی سالانہ آمدنی کا 65 فیصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آتا ہے، جبکہ ون ڈے ورلڈ کپ کا حصہ 35 فیصد ہے۔ اگر پاکستان کا حصہ روکنے کی بات کی جائے تو یہ قانونی طور پر ممکن نہیں۔

پاکستان کے آئی سی سی میں فنڈز اس کی برانڈ ویلیو کا صلہ ہیں اور بغیر پاکستان کے ورلڈ کپ کی کشش کم ہو جاتی ہے۔ فنڈز روکنے کی صورت میں پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا رہ سکتا ہے اور یہ بھارت کی اجارہ داری ختم کرنے کی جانب بڑا قدم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں