پوپ کی مردوں کو اے آئی چیٹ بوٹ سے جذباتی وابستگی سے گریز کی تاکید

پوپ لیو نے مردوں کو اے آئی چیٹ بوٹ گرل فرینڈ سے جذباتی وابستگی نہ بنانے کی تاکید کی ہے، انسانی تعلقات کو خطرہ لاحق ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پوپ کی مردوں کو اے آئی چیٹ بوٹ سے جذباتی وابستگی سے گریز کی تاکید

ویٹی کن سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پوپ لیو نے مردوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اے آئی چیٹ بوٹ گرل فرینڈ سے جذباتی وابستگی نہ بنائیں، ورنہ انہیں تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پوپ نے کہا کہ موجودہ ڈیجیٹل دنیا میں یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ آیا ہم انسانوں یا بوٹس سے بات کر رہے ہیں۔ سماجی مواصلات کے عالمی دن کے موقع پر پوپ نے کیتھولکس کے لیے ایک اپیل جاری کی، جس میں انسانی آوازوں اور چہروں کے تحفظ پر زور دیا گیا۔

پوپ نے کہا کہ اگر لوگ اے آئی کی جانب مائل ہو گئے تو انسانی تعلقات ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چہرے اور آوازیں مقدس ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انسانی تہذیب کے بنیادی ستونوں کو خطرہ پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ اے آئی چیٹ بوٹ محظوظ کر سکتے ہیں لیکن یہ گمراہ کن ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں