60 سالہ بیمار یو ڈونگ لائی نے یخ پانی میں ڈوبتے شخص کی جان بچالی

یو ڈونگ لائی نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر یخ پانیوں میں پھنسے شخص کی جان بچائی، ان کے مداحوں کے لیے یہ حیران کن ملاقات تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
60 سالہ یو ڈونگ لائی نے یخ پانیوں میں شخص کی جان بچائی

ہینان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی ایک معروف سپر مارکیٹ چین کے بانی، 60 سالہ یو ڈونگ لائی، نے اپنی عمر اور دائمی امراض کے باوجود یخ پانیوں میں پھنسے ایک شخص کی جان بچائی۔ یہ واقعہ 21 جنوری کو پیش آیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ صوبہ ہینان کے دریائے Ru کے کنارے سے گزر رہے تھے۔

یو ڈونگ لائی نے ایک ایس یو وی گاڑی کو دیکھا جو پانی میں پھنسی ہوئی تھی، اور اس میں ایک شخص موجود تھا۔ انہوں نے اپنا کوٹ اتارا اور گھٹنوں تک پہنچنے والے پانی میں اتر گئے۔

انہوں نے رسی کو گاڑی سے باندھ کر قریب موجود گاڑی کی مدد سے پھنسی گاڑی کو باہر نکالا، اور یہ کارروائی 10 منٹ میں مکمل ہوئی۔ یو ڈونگ لائی کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وہ سڑکوں پر گھومنا اور لوگوں کی مدد کرنا پسند کرتے ہیں۔

پھنسی ہوئی گاڑی کے ڈرائیور نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ یو ڈونگ لائی کے مداح ہیں اور ان کے ساتھ اس طرح ملاقات کی توقع نہیں کی تھی۔ ماضی میں یو ڈونگ لائی نے کہا تھا کہ وہ اپنی کمپنی کے منافع کا محض 5 فیصد حصہ اپنے پاس رکھتے ہیں جبکہ باقی عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں