اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیلوں پر الزام لگانے والے شہری پر اظہار برہمی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زمین کے تنازع کیس کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر برہمی کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیلوں پر الزام لگانے والے شہری پر اظہار برہمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے وکلاء پر الزام لگانے والے شہری پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس کیانی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ان کے وکیل کہاں ہیں، جس پر درخواست گزار نے جواب دیا کہ وکلاء پر بھروسہ نہیں کیونکہ وہ دوسری پارٹی سے مل جاتے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ایسی باتیں کرکے وہ کسی منڈی میں کھڑے نہیں ہیں، اور وکلاء کے خلاف کوئی بات نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر الزامات ہیں تو بار کونسل میں جا کر ثبوت دیں تاکہ ان کے لائسنس منسوخ کیے جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں