پاکستان میں رمضان کا پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا، چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں رمضان کا پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 19 فروری 2026 کو متوقع ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا، اور 18 فروری کو اس کی رویت کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی، جبکہ سورج 6 بج کر 25 منٹ پر اور چاند 7 بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جو رویت کے لیے موزوں وقت ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، لیکن حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں