اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تصاویر وائرل

اداکارہ لائبہ خان نے شادی کی تصاویر شیئر کیں، جن کے نتیجے میں بارات کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ مہندی اور قوالی کی تقریبات کراچی میں ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تصاویر وائرل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کی یادگار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں، جس سے ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ لائبہ خان نے مدینہ منورہ میں چند روز قبل نکاح کیا تھا اور اب کراچی میں برات کا ایونٹ منعقد ہوا۔

اداکارہ لائبہ خان کے بارات کی تقریب میں قریبی دوست اور اہل خانہ شریک ہوئے، جبکہ مہندی اور قوالی کی تقریبات بھی کراچی میں منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں مشہور اداکار فیروز خان اور توبہ انور بھی شامل تھے۔

لائبہ خان نے اپنی برات میں سرخ لہنگا پہنا، جو کہ سنہری تیلا اور دبکا ورک سے سجایا گیا تھا۔ ان کے لباس کا انداز کترینہ کیف کے برائیڈل لک سے متاثر نظر آیا۔ لائبہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں