سلطان محمد گولڈن کے دو عالمی ریکارڈز سے پاکستان کا نام روشن

سلطان محمد گولڈن نے کوئٹہ میں دو عالمی ریکارڈز قائم کیے، جنہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تسلیم کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سلطان محمد گولڈن کے دو عالمی ریکارڈز سے پاکستان کا نام روشن

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سلطان محمد گولڈن نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 13 دسمبر 2025 کو دو نئے گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے، جس سے انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے طویل ترین ریورس کار جمپ اور ریورس میں تیز ترین ایک میل ڈرائیونگ کے چیلنجز کامیابی سے مکمل کیے۔

سلطان محمد کی اس کامیابی کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ تسلیم کرتے ہوئے تمام تکنیکی شواہد منظور کر لیے ہیں۔ ان کے سرٹیفیکیٹس 20 فروری 2026 تک موصول ہو جائیں گے۔

سلطان محمد کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے عزم، مہارت اور قومی وقار کی روشن مثال بن گئی ہے، جو ان کے حوصلے کو مزید مستحکم کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں