سعودی ولی عہد اور روسی صدر نے ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات، توانائی اور معیشت پر گفتگو کی۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں سعودی-روسی تعلقات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔
رابطے کے دوران توانائی، معیشت اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی اور عالمی سطح پر جاری اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔












