افغان سرزمین سے دہشت گردی میں اضافہ، تاجکستان میں جھڑپیں

افغانستان سے دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تاجکستان کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ تاجک سیکیورٹی فورسز نے سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغان سرزمین سے دہشت گردی میں اضافہ، تاجکستان میں جھڑپیں

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان طالبان کی حکومت اپنے وعدوں کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، جس سے ہمسایہ ممالک کو شدید سیکیورٹی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

تاجکستان کی سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کی سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دو دہشت گرد فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کی گئیں۔

18 جنوری کو بھی تاجک سیکیورٹی فورسز نے سرچا شمہ بارڈر پر چار افغان دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ نومبر سے تاجکستان کی سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ برس افغانستان سے ہونے والے دو دہشت گرد حملوں میں پانچ چینی مزدور ہلاک ہو چکے ہیں۔ دسمبر 2025 میں سرچاشمہ بارڈر پر جھڑپ کے دوران دو تاجک اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی اب خطے کے ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین چیلنج بن چکی ہے، جس کے تدارک کے لیے علاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اور تعاون ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں