اکبر ناصر خان کو گلگت بلتستان کا نیا آئی جی مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ موجودہ آئی جی افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اکبر ناصر خان کو گریڈ 20 کے پولیس افسر کے طور پر گلگت بلتستان کا نیا انسپکٹر جنرل پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اکبر ناصر خان اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
موجودہ آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















