سعودی عرب نے 2025 میں 2 کروڑ غیر ملکی حجاج اور عمرہ زائرین کی میزبانی کی

سعودی عرب نے 2025 میں 2 کروڑ غیر ملکی زائرین کی میزبانی کی، خدمات پر اطمینان کی شرح 90 فیصد رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب نے 2025 میں 2 کروڑ غیر ملکی زائرین کی میزبانی کی

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے 2025 میں تقریباً 2 کروڑ غیر ملکی حجاج اورعمرہ کے لئے آنے والے افراد کی میزبانی کی ہے۔ سعودی قومی مرکز برائے کارکردگی سرکاری ادارہ جات کے مطابق، سال 2025 کے دوران ایک کروڑ 95 لاکھ غیر ملکی حجاج اور عمرہ زائرین کی میزبانی کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر اطمینان کی شرح 90 فیصد سے زائد رہی۔ حجاج کے لیے اطمینان کی شرح 91 فیصد جبکہ معتمرین کے لیے 94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ اعداد و شمار منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے معیار کے ساتھ ساتھ 60 سے زائد اداروں کے باہمی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں