سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا

سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل 11 کے لیے اسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو پی ایس ایل 11 کے لیے ٹیم میں شامل کیا

سیالکوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیالکوٹ اسٹالینز نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ کی شمولیت کا اعلان سیالکوٹ اسٹالینز نے سوشل میڈیا پر کیا، جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ اسمتھ نے آسٹریلیا کے لیے 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 1094 رنز بنائے ہیں، جن میں 5 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے اس سے قبل سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ ٹم پین نے آسٹریلیا کی جانب سے 35 ٹیسٹ اور 35 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں