شیخ رشید نے شب برات پر حکومت سے کاشتکاروں کی حالت زار پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قصور واروں کو سزا اور بے قصوروں کو رہائی ملنی چاہیے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شب برات کے موقع پر حکومت سے کاشتکاروں کی حالت زار پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قصور وار ہیں ان کو سزا ملے جبکہ بے قصوروں کو رہائی نصیب ہو۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ان کے بھتیجے کو 40 سال کی سزا ہوئی ہے اور لوگوں کے گھروں میں ماتم کی کیفیت ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیلوں کی شنوائی کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شب برات کے دن میری دعا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے لیے کچھ کرے، کیونکہ ان کی حالت بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 ہزار ریڑھیاں اور کھوکے تباہ ہو چکے ہیں جبکہ شہر میں سناٹا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے کالج اور یونیورسٹیاں خالی ہیں، تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے زیادہ ہیں اور پڑھنے والے کم۔















