آج ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں شبِ برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں شبِ برات عقیدت و احترام سے منائی گئی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آج ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، لوگ نوافل کی ادائیگی، قرآن خوانی اور دعاؤں میں مصروف رہے۔ علمائے کرام نے کہا ہے کہ یہ رات بہت زیادہ رحمتوں اور برکتوں والی ہے۔

ربِ کریم کی رحمت ہر وقت اپنے بندوں پر برس رہی ہوتی ہے، مگر شب برات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے۔ اس رات گناہوں میں ڈوبے بندوں کے لیے توبہ کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔

علمائے کرام کے مطابق شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمار فضائل ہیں اور اس رات میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کا سال بھر کا رزق اور زندگی و موت کے فیصلے لکھے جاتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا ہے کہ اس رات کو لیلۃ المبارکہ کہا جاتا ہے اور حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ اس رات میں قیام کیا جائے اور دن کو روزہ رکھا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں