خواجہ نافع نے کوپر کونولی کو بائیں ہاتھ سے اسٹمپ کیا جب کہ گیند دائیں ہاتھ میں تھی، جس پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہوئی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں خواجہ نافع کے اسٹمپ پر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کو 38 گیندوں پر 126 رنز کی ضرورت تھی جب کوپر کونولی کو محمد نواز کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ قرار دیا گیا۔
امپائرز اور کھلاڑیوں نے اسٹمپ پر توجہ نہ دی، حالانکہ خواجہ نافع نے بائیں ہاتھ سے وکٹیں اڑائیں جبکہ گیند دائیں ہاتھ میں تھی۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق اسٹمپنگ تب ہی درست ہوتی ہے جب گیند اسی ہاتھ میں ہو جس سے وکٹیں اڑائی جائیں۔
اس واقعے پر سوشل میڈیا پر وسیع بحث شروع ہو چکی ہے۔















