جاپان میں آسٹریلوی سیاح کی چیئرلفٹ حادثے میں ہلاکت

جاپان میں چھٹیاں منانے والی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ حادثے میں ہلاک ہوگئی، حادثہ ہاکوبا ویلی کے سوگائیک ماؤنٹین ریزورٹ میں پیش آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جاپان میں آسٹریلوی سیاح کی چیئرلفٹ حادثے میں ہلاکت

جاپان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان میں چھٹیاں گزارنے آئی آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگئی۔ یہ حادثہ وسطی جاپان کے مشہور ہاکوبا ویلی کے سوگائیک ماؤنٹین ریزورٹ میں پیش آیا۔

22 سالہ آسٹریلوی سیاح اپنے دوستوں کے ساتھ جاپان پہنچی تھی جہاں اس کا بیگ پیک چیئر لفٹ میں پھنس گیا، وہ ہوا میں لٹک گئی اور اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا۔ ریسکیو ٹیم نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا مگر وہ دوران علاج چل بسی۔

آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ و تجارت نے بھی سیاح کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ہلاک ہونے والی سیاح سنو بورڈر تھی اور جاپان موسم سرما کے برفانی کھیلوں کے لیے معروف مقام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں