قصورمیں کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ علی کی موت

قصور میں کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ علی جاں بحق ہوگیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قصورمیں کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ علی کی موت

قصور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مصطفیٰ آباد میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے بچے کی لاش گٹر سے نکال لی ہے۔

ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا اور ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان موقع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا۔

پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متوفی بچے کے والد نے بتایا کہ علی کی آج سالگرہ تھی، جس پر علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داران کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں