چودھری رحمت علی کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

چودھری رحمت علی، لفظ ‘پاکستان’ کے خالق، کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے آزادی کی تحریک کو تقویت دی اور 1951ء میں وفات پائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چودھری رحمت علی کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چودھری رحمت علی، لفظ ‘پاکستان’ کے خالق، کی 75 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے قول و فعل سے آزادی کی تحریک کو تقویت دی اور مختلف فورمز پر متحرک رہے۔ چودھری رحمت علی 16 نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔

1915ء میں انہوں نے بزمِ شبلی کے اجلاس کے دوران ہندوستان کے شمالی علاقوں کو مسلم ریاست میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی۔ 1918ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے مکمل کرنے کے بعد وہ کشمیر گزٹ سے بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر منسلک ہوئے اور 1928ء میں ایچی سن کالج میں لیکچرار مقرر ہوئے۔

28 جنوری 1933ء کو دوسری گول میز کانفرنس میں انہوں نے مشہور کتابچہ ‘ابھی یا کبھی نہیں’ شائع کیا، جس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا گیا۔ یہ کتابچہ برطانیہ اور ہندوستان میں بہت مشہور ہوا، اور 14 اگست 1947ء کو پاکستان کے قیام کی صورت میں ان کا خواب حقیقت بن گیا۔

چودھری رحمت علی 3 فروری 1951ء کو نمونیا کے باعث وفات پا گئے اور انگلستان کے شہر کیمبرج کے قبرستان میں مدفون ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں