ٹرمپ انتظامیہ کے ویزا معطلی فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج

ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے ویزوں کی معطلی کو امریکی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے، شہری حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ انتظامیہ کے ویزا معطلی فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ شہری حقوق کی تنظیموں نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں امریکی محکمہ خارجہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی امریکا کے امیگریشن قانون کی مستحکم بنیاد کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ مقدمے میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پالیسی کو فوری طور پر روکا جائے اور اس فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ 21 جنوری سے نافذ العمل ہے، جس سے پاکستان، افغانستان، البانیہ، الجزائر، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلادیش، بیلاروس، بھوٹان، بوسنیا سمیت 75 ممالک متاثر ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں