علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور انہیں کل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس پی راول کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کرکے کل تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان عدالت میں اس وقت تک پیش نہیں ہوں گی جب تک ان کے بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ ڈی فریز نہیں کیے جاتے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ جب تک علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گی، ان کے بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے، اور ان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں