شاہد آفریدی کی بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر حکومتی مؤقف کی حمایت

شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی اور آئی سی سی کی غیر جانبداری پر سوال اٹھایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی کی بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر حکومت کی حمایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ فیصلہ درست اور قابل فہم ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ کرکٹ بعض اوقات سیاسی کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، مگر پاکستان کا یہ فیصلہ سمجھ میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ہے، لیکن وہ حکومت کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ آئی سی سی کو عملی اقدامات سے غیر جانبداری ثابت کرنی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی سی سی سے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، مگر آئی سی سی نے ٹورنامنٹ میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کر دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں