کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل، شہری پریشان

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور ٹرین سروس تیسرے روز بھی معطل، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل، شہری پریشان

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کاروباری افراد اور طلبہ سمیت مختلف صارفین کو موبائل ڈیٹا کی عدم دستیابی سے پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید برآں، کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل رہی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج بھی روانہ نہیں ہو سکی، جبکہ چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی نہیں چل سکی۔ حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں