پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی ‘مارخور ایڈیشن’ کٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے متعارف کرائی گئی۔ ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرے گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ہے، جسے ‘مارخور ایڈیشن’ کا نام دیا گیا ہے۔
کٹ کی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں کپتان سلمان آغا، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد، اور فہیم اشرف نے شرکت کی۔ ان کے ساتھ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، نجم سیٹھی اور رمیز راجہ بھی موجود تھے۔
کٹ روایتی ہلکے سبز رنگ کی ہے اور اس میں پاکستان کا قومی جانور، مارخور نمایاں ہے۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی مگر 15 فروری کو ہندوستان کے خلاف شیڈول میچ میں شرکت نہیں کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم کل پیر کو سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کر سکے۔















