ٹرانسپورٹ کرایوں میں 4 فیصد اضافہ، ہڑتال کا خدشہ

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ڈیزل قیمت میں اضافے پر کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 4 فیصد اضافہ، ہڑتال کا خدشہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔ صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے اور وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔ ملک شہزاد اعوان نے خبردار کیا کہ اگر معاہدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں