وزیراعظم کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی، اور کھلاڑیوں کی محنت و نظم و ضبط کی تعریف کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ پر مبارکباد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیریز کے تمام میچز جیتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ جیت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں