محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اعلان کر دیا

محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے 14 فروری کو 40 چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اعلان کیا ہے جس میں سید، قادری، جتوئی، راجہ سمیت دیگر ناموں کی نمبر پلیٹس شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اعلان کر دیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے مزید 40 چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ نیلامی 14 فروری کو منعقد ہوگی جس میں سید، قادری، جتوئی، راجہ، پشتون سمیت دیگر ناموں کی نمبر پلیٹس پیش کی جائیں گی۔

نیلامی میں خیبر، بونیر، مہمند، کوہاٹ اور دیگر اضلاع کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی رکھی جائیں گی۔ محکمہ کے مطابق ہر منفرد چوائس نمبر پلیٹ کے لیے بولی کی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگر کسی پلیٹ کے لیے بولی دہندگان کی تعداد تین سے کم ہوئی تو نیلامی ملتوی ہو جائے گی۔

بولی میں شرکت کے خواہشمند افراد کو ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی جمع کرانا ہوگا جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو نیلامی کے فوراً بعد مکمل رقم ادا کرنا ضروری ہوگا۔ محکمہ ایکسائز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نیلامی کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں