کوٹری میں جنگلی گیدڑ کے حملے سے بچی اور والد زخمی

کوٹری میں جنگلی گیدڑ کے حملے میں سوا سال کی بچی اور والد شدید زخمی ہوگئے، بچی کا چہرہ متاثر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوٹری: جنگلی گیدڑ کے حملے میں بچی اور والد زخمی

کوٹری: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نوری آباد کے جوکھیو مور کے قریب ایک جنگلی گیدڑ نے گھر میں گھس کر سوا سال کی بچی اور اس کے والد کو شدید زخمی کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ گاؤں ولی داد جوکھیو میں پیش آیا جہاں گیدڑ کے حملے میں پندرہ ماہ کی بچی نورالحرم اور والد معلم جوکھیو زخمی ہوگئے۔ بچی کے چہرے پر زیادہ زخم آئے ہیں۔

واقعہ رات کے وقت ہوا جب گھر کے مکین سو رہے تھے، شور مچانے پر گیدڑ بھاگ گیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر پیر غلام حسین نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو ڈاگ بائٹ ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے اور بچی کے چہرے کا علاج جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں