بھکر میں پولیس مقابلہ، سی سی ڈی کے دو افسران زخمی

بھکر میں پولیس مقابلے کے دوران سی سی ڈی کے دو افسران شدید زخمی ہوگئے۔ انسپکٹر عثمان اور انسپکٹر عبدالستار کلورکوٹ میں ڈاکو کی گرفتاری کے دوران زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھکر میں پولیس مقابلہ، سی سی ڈی کے دو افسران زخمی

بھکر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھکر میں پولیس مقابلے کے دوران سی سی ڈی کے دو افسران شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ ڈاکٹرز ان افسران کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ افسران کلورکوٹ بھکر میں بدنام زمانہ ڈاکو اور قاتل افتخار عرف کھٹکی کی گرفتاری کے دوران زخمی ہوئے۔

سی سی ڈی انسپکٹر عبدالستار اور ایس ایچ او سب انسپکٹر عثمان نے ملزم کی کمین گاہ پر چھاپا مارا، جہاں ملزمان نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر عثمان اور انسپکٹر عبدالستار شدید زخمی ہوگئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے اسپتال پہنچ چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق، سی سی ڈی افسران بھی خون کا عطیہ دینے کے لیے اسپتال میں موجود ہیں اور مفرور ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔ قانون شکن ملزمان کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں