آج رات ‘سنو مون’ کا شاندار نظارہ کیا جا سکے گا، یہ چاند فروری کی پہلی تاریخ کو زیادہ روشن اور بڑا نظر آئے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آج رات ‘سنو مون’ کا شاندار نظارہ کیا جا سکے گا۔ یہ چاند فروری کی پہلی تاریخ کو زیادہ روشن اور بڑا نظر آئے گا، جسے ‘سنو مون’ کہا جاتا ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق، چاند یکم فروری کو شام 5:09 بجے پوری آب و تاب کے ساتھ روشن ہوگا۔ یہ غروب آفتاب کے قریب مشرقی افق پر نارنجی رنگ میں مکمل دکھائی دے گا۔
یہ نظارہ 31 جنوری کی رات سے شروع ہو کر 2 فروری تک دیکھا جا سکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی امریکا میں فروری کی شدید برفباری کی وجہ سے اس چاند کا نام ‘سنو مون’ رکھا گیا ہے۔ کچھ قبائل میں اسے سلیٹ مون، ونڈ مون اور کرو مون بھی کہا جاتا ہے۔















