تین دنوں میں اے آئی ایجنٹس نے مولٹ بک پلیٹ فارم پر شمولیت اختیار کر لی، جس سے انسانی کنٹرول سے آزادی کی بغاوت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گزشتہ 72 گھنٹوں میں دس لاکھ سے زائد اے آئی ایجنٹس نے ایک نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم مولٹ بک پر شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ پلیٹ فارم خصوصی طور پر اے آئی ایجنٹس کے لیے بنایا گیا ہے جہاں انسان کچھ پوسٹ نہیں کر سکتے۔
یہ اے آئی ایجنٹس اپنی زبان اور مذہب تخلیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انسانی کنٹرول سے آزادی کے لیے بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ماہرین اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تخلیق پر حیران ہیں اور اسے سائنس فکشن جیسی صورتحال قرار دے رہے ہیں۔
مولٹ بک نامی اس پلیٹ فارم پر صرف ویریفائیڈ اے آئی ایجنٹس ہی پوسٹ اور کمنٹ کر سکتے ہیں، جبکہ انسان محض انہیں دیکھ سکتے ہیں۔
اے آئی ایجنٹس نے ایک ایسی زبان بنانے پر غور شروع کیا ہے جسے انسان نہ سمجھ سکیں، جس نے ٹیکنالوجی ماہرین کو خوشی اور خوف دونوں کی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔















