چین میں حد سے زیادہ کام کے باعث شخص کا انتقال

چین میں حد سے زیادہ کام کے باعث ایک شخص کا انتقال ہوگیا، جس کی موت نے دفتری کلچر میں اصلاحات کے مطالبے کو جنم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں حد سے زیادہ کام کے باعث شخص کا انتقال

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک 32 سالہ شخص، گاؤ گوانگ ہوئی، حد سے زیادہ کام کرنے کے باعث اچانک انتقال کر گیا۔ ان کی موت کے 8 گھنٹے بعد بھی انہیں کام سے متعلق پیغام موصول ہوا۔ گاؤ کی بیوی لی نے بتایا کہ ان کے شوہر نے موت کے دن بھی کمپنی کے ورک سسٹم میں پانچ بار رسائی حاصل کی تھی۔ وہ صبح جلدی اٹھ کر کام کرنے لگے، مگر ان کی طبیعت بگڑ گئی اور اسپتال جاتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔ اسپتال نے دوپہر کو ان کی موت کی اطلاع دی اور وجہ اچانک دل کا دورہ قرار دی گئی۔ گاؤ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر چینی دفتری کلچر میں اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

گاؤ کی بیوی نے بتایا کہ 2021 میں ترقی کے بعد ان کا کام کا بوجھ بڑھ گیا تھا اور وہ اکثر دیر تک دفتر میں رہتے تھے۔ وہ بچپن میں صوبہ ہینان سے گوانگزو منتقل ہوئے تھے اور مالی مشکلات کے باعث کچرا اکٹھا کر کے پیسے جمع کرتے تھے۔ گاؤ نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا کہ ان کی مشکلات انہیں آگے بڑھنے کے لیے تیار کرتی ہیں۔ چین میں ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ورکرز کو اکثر ہفتے میں 6 دن 12 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے، جو گاؤ کی موت کا سبب بنا۔

دیگر متعلقہ خبریں