آپریشن سندور کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ

بھارت نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں شکست کے بعد دفاعی بجٹ 15 فیصد بڑھا کر سات ہزار 850 ارب روپے کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کا دفاعی بجٹ 15 فیصد اضافے کے ساتھ سات ہزار 850 ارب روپے

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے پاکستان کے ساتھ مختصر جنگ میں شکست کے بعد اپنے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کرتے ہوئے سات ہزار 850 ارب بھارتی روپے مقرر کیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

دفاعی بجٹ میں یہ اضافہ مئی 2025 میں پاکستان کے ساتھ مختصر جنگ کے بعد ہوا، جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حکومت نے جدید ہتھیاروں کی خریداری اور دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے پر خصوصی زور دیا ہے۔

وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے بتایا کہ فوج کی جدت کاری کے لیے دو ہزار 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ روزمرہ فوجی اخراجات کے لیے بھی بجٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ متوقع تھا کیونکہ پچھلے سال کی شکست کے بعد دفاعی حکام نے بجٹ میں مزید اضافے کی درخواست کی تھی۔

پچھلے سال بھارت کا دفاعی بجٹ چھ ہزار 810 ارب روپے تھا، جو 2024 کے بجٹ سے 9.2 فیصد زیادہ تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں