ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام شامل ہونے پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے، جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام امریکا میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلز میں شامل ہونے پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے۔
کانگریس نے کہا ہے کہ ایپسٹین کے ساتھ مودی کا تعلق بھارت کے لیے شرمناک ہے۔ بقول کانگریس، ایپسٹین نے ایک ای میل میں لکھا کہ مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل کا دورہ کیا، جہاں مودی نے امریکی صدر کے فائدے کے لیے رقص کیا۔
کانگریس نے مزید بتایا کہ وزیراعظم مودی نے 4 سے 6 جولائی 2017ء تک اسرائیل کا دورہ کیا تھا، جبکہ ایپسٹین کی ای میل مودی کے دورہ اسرائیل کے تین روز بعد لکھی گئی۔
بھارتی وزارت خارجہ نے ایپسٹین فائلز میں مودی اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر کرنے والے ای میل پیغام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا دورہ سرکاری تھا اور ایپسٹین کے الزامات بے بنیاد ہیں۔













