لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز، 2246 ٹریڈرز کو خرید و فروخت کی اجازت، شہریوں کا رش بڑھنے پر دکانیں جلد بند کر دی گئیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے اور پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ضلع لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو 8 فروری تک خرید و فروخت کی اجازت دی گئی ہے۔
لاہور میں اب تک 2504 ٹریڈرز نے آن لائن درخواست دی جبکہ 163 رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور 95 درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔ 8 فروری تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔
پتنگوں کی خریداری کے آغاز کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد اندرون شہر پہنچی، جس کے باعث دکانداروں نے رش کی وجہ سے ایک گھنٹہ بعد ہی دکانیں بند کر دیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ ڈور اور گڈی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔















