ٹوبہ ٹیک سنگھ میں المناک حادثہ، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب حادثے میں دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثہ بس اور وین کے تصادم سے پیش آیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں المناک حادثے میں دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب موٹر وے عبدالحکیم انٹرچینج کے نزدیک ایک المناک حادثہ پیش آیا جس میں دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں عبدالشکور کی اہلیہ، داماد، دلہن بیٹی، نواسی اور بھتیجی جاں بحق ہوگئیں۔ وین شادی سے واپسی پر ملتان سے رجانہ آ رہی تھی۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے سول اسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں