مٹھی اسپتال میں پانچ روز کے دوران 6 بچے مختلف بیماریوں سے جاں بحق، گھریلو زچگیاں اور کم وزن پیدائش اہم اسباب ہیں۔
مٹھی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے اسپتال میں پانچ روز کے دوران زیرعلاج مزید 6 بچے جاں بحق ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق یہ ہلاکتیں بچوں کی مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کی کمی کے باعث ہوئیں اور وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔
دو بچے مٹھی شہر سے تھے جبکہ چار کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا۔ ایک ماہ کے دوران مٹھی اسپتال میں جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہوچکی ہے۔
ایم ایس سول اسپتال نے بتایا کہ بچوں کی ہلاکتوں کا اہم سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔















