پاکستانی اسپنرز کا ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کارنامہ

پاکستانی اسپنرز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی بار تمام 10 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کی، آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی اسپنرز کا ٹی ٹوئنٹی میں تاریخی کارنامہ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اسپنرز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پہلی بار تمام 10 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔

ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دی اور سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے 198 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور شاداب خان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عثمان طارق نے 2 اور صائم و نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا دوسرا موقع ہے جب فل ممبرز کے درمیان ایک اننگز کی تمام وکٹیں اسپنرز کے حصے میں آئیں۔ اس سے قبل بھارتی اسپنرز نے 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں