برطانیہ نے بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کی امن و سلامتی کے لیے حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور پاکستان کے ساتھ امن و سلامتی کے لیے کھڑا ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے جنہوں نے ان حملوں میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی حکومت ان حملوں پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔













