عظمیٰ بخاری نے بھاٹی گیٹ واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا اور مین ہولز کی چوری روکنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھاٹی گیٹ واقعہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے، مریم نواز نے غلطی کا اعتراف کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ واقعات نہیں ہونے چاہئیں اور یہ حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے واقعہ کو تسلیم کیا اور معذرت کی، تمام افسران کے اجلاس کی لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں ہونی چاہیے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مین ہولز کی چوری روکنے کے لیے ایک سٹینڈر مین ہول کور بنایا جائے گا جس کی فروخت پر پابندی ہوگی، خرید و فروخت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔















