پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے 100 ارب روپے مختص کر دیے ہیں، جس میں نئی ٹرمینل بلڈنگ اور دیگر تعمیرات شامل ہوں گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اس منصوبے کے لیے 100 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ منصوبے میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ویلیج اور دیگر تعمیرات شامل ہیں۔
ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے توسیعی منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، جس میں نیا ماسٹر پلان بھی شامل ہوگا۔ اس میں نئے کنٹرول ٹاور، فائر اسٹیشن اور ڈومیسٹک ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع شامل ہے۔
یہ منصوبہ مسافروں کی تعداد میں اضافے اور آئندہ 10 سال کی گنجائش کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔















