گوگل نے جیمنائی طرز کے جدید اے آئی فیچر کو اپنے سرچ انجن میں شامل کر دیا، جس سے صارفین کو زیادہ مربوط اور جامع جوابات ملیں گے۔
گوگل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنے مشہور سرچ انجن میں جیمنائی طرز کے جدید اے آئی فیچر متعارف کروا دیے ہیں۔ یہ فیچر سرچ انجن میں اے آئی اوور ویوز کو جیمنائی 3 پر منتقل کرتا ہے، جس سے صارفین کو پہلے سے زیادہ مربوط اور جامع جوابات ملیں گے۔
گوگل نے نئی اے آئی چیٹ ونڈو بھی متعارف کرائی ہے جو فالو اپ سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے ذریعے صارفین ایک ہی ونڈو میں ذیلی سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں۔ یہ تبدیلی سرچ کو زیادہ انٹرایکٹو اور انسانی گفتگو کے قریب بناتی ہے۔
اس فیچر کی آزمائش محدود بنیادوں پر کی جا رہی تھی، اور اب یہ عالمی سطح پر موبائل صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس سے گوگل کا سرچ انجن ایک جدید اے آئی اسسٹنٹ کی شکل اختیار کر رہا ہے۔















