پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں 198 رنز بنائے اور 199 رنز کا ہدف دیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 20 اوورز میں 198 رنز بنا کر 199 رنز کا ہدف دیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پاکستانی ٹیم کے لیے مفید ثابت ہوا۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز مضبوط نہ رہا، اوپنر صاحبزادہ فرحان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
کپتان سلمان آغا نے 40 گیندوں پر 76 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ بابر اعظم نے صرف 2 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے 35 گیندوں پر 52 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
آخری اوورز میں شاداب خان نے 29 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، محمد نواز نے 3 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا سب سے کفایتی بولر رہے۔
پاکستان نے آخری پانچ اوورز میں 59 رنز جوڑے، اب دیکھنا ہے کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ اس ہدف کو عبور کر پاتی ہے یا نہیں۔















