ٹرمپ کا ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن، امریکی جہاز ایلات میں

صدر ٹرمپ نے ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن دی ہے، اگر ایران نے جوہری معاہدہ قبول نہ کیا تو بڑی فوجی کارروائی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایران کو خفیہ ڈیڈ لائن، امریکی جہاز ایلات میں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران کو خفیہ طور پر ڈیڈ لائن دی ہے۔ انہوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے ڈیڈ لائن سے قبل جوہری معاہدہ قبول نہ کیا تو بہت بڑی فوجی کارروائی کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ڈیڈ لائن دینے کے ساتھ ہی خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت میں تیزی لائی گئی ہے۔ حالیہ پیشرفت میں ایک امریکی میزائل بردار جہاز اسرائیل کے بحیرۂ احمر کے شہر ایلات کی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوچکا ہے۔

ٹرمپ نے ڈیڈ لائن کی مدت کا انکشاف نہیں کیا، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ ہو جائے گا، ورنہ حالات دیکھے جائیں گے۔ دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری اور دفاعی پروگرام پر نظرثانی نہیں کرے گا۔

امریکہ ایران میں یورینیم افزودگی پر پابندی، افزودہ یورینیم کی ملک سے منتقلی، طویل رینج میزائلوں کے ذخیرے پر حد بندی اور خطے میں پراکسی گروہوں کی حمایت میں کمی چاہتا ہے۔ یہ نکات تہران نے ناقابل قبول قرار دیے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکی کے دورے میں واضح کیا کہ ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتیں مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گی۔ ایران باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر بات چیت کے لیے تیار ہے مگر قومی دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں