نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن فائنل میں پہنچ کر 54 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے کین روزوال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 38 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
میلبورن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جینک سنر کو شکست دے کر 54 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
جوکووچ 38 سال کی عمر میں اوپن ایرا کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جو آسٹریلین اوپن کے فائنل تک پہنچے ہیں، انہوں نے کین روزوال کا 1972 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔
چار گھنٹے نو منٹ طویل مقابلے کے بعد جوکووچ اب اپنے 25ویں گرینڈ سلام اور 11ویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل سے ایک قدم دور ہیں۔
فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔ میچ کے بعد جوکووچ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دیر تک کھیلنا ہی جیت کا واحد راستہ تھا۔
یہ ومبلڈن 2024 کے بعد ان کا پہلا گرینڈ سلام فائنل ہے۔















