ایف بی آر کو جنوری تک 372 ارب روپے کی کمی کا سامنا

ایف بی آر کو جنوری تک 372 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا، جنوری کا ہدف 1031 ارب روپے تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر کو جنوری تک 372 ارب روپے کی کمی کا سامنا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رواں مالی سال جولائی 2025 سے جنوری 2026 تک ایف بی آر کو 372 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق، 30 جنوری 2026 تک 986 ارب روپے ٹیکس وصول کیے گئے جب کہ جنوری کا ہدف 1031 ارب روپے تھا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ جنوری سے مارچ کے دوران سپر ٹیکس کی مد میں 200 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے۔ جولائی سے جنوری کے دوران ایف بی آر نے مجموعی طور پر 7147 ارب روپے جمع کیے جبکہ انکم ٹیکس کی مد میں 465 ارب روپے اور سیلز ٹیکس کی مد میں 352 ارب روپے وصول کیے گئے۔

اسی دوران کسٹمز ڈیوٹی میں ہدف 126 ارب روپے تھا مگر 107 ارب روپے جمع ہو سکے، جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 61 ارب روپے وصول کیے گئے۔ جولائی سے جنوری 340 ارب روپے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔

آئی ایم ایف سے مارچ 2026 تک 9917 ارب روپے ٹیکس محصولات جمع کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت ایف بی آر کو مزید 2765 ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں