سندھ حکومت نے 2 فروری 2026 سے تصدیق شدہ کسانوں کو یوریا کھاد پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت نے تصدیق شدہ کسانوں کو سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت یوریا کھاد پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا آغاز 2 فروری 2026 سے ہوگا۔
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے اعلان کیا کہ یوریا کھاد کی سبسڈی کے طور پر 12 ارب روپے سے زائد رقم سندھ بینک کو جاری کر دی گئی ہے، اور 2 لاکھ 12 ہزار 171 کسانوں کی فہرست بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گندم کے تصدیق شدہ کسان فی ایکڑ 8 ہزار روپے سبسڈی کے طور پر سندھ بینک اور دیگر بینکوں سے وصول کر سکتے ہیں، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔














